بجلی بلوں کی مدمیں نادہندگان سے 3ار ب18کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے جاچکے ہیں،کیسکو

پیر 18 مارچ 2024 22:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی جانب سے صوبہ بھرمیں نادہندگان اور بجلی چوروںکے خلاف خصوصی مہم تیزی سے جاری ہیں۔ ا س سلسلے میں کیسکوکے زیر انتظام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کیسکوٹیموںکی جانب سے کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

اس جاری مہم کے دوران ماہ ستمبرسے اب تک صوبہ کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئی3557تحریری درخواستیں مختلف پولیس اسٹیشنوںکو ارسال کر دی گئیں ہیںجبکہ بجلی چوروں کے خلاف اب تک صوبہ کے مختلف پولیس تھانوں میں 584ایف آئی آرز درج کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کیسکوکی خصوصی مہم کے دوران اب تک بجلی چوروں کومجموعی طورپرایک کروڑ8لاکھ 26ہزاربجلی یونٹ ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیئے گئے ہیں جبکہ ڈیٹیکشن کی مد میں چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریباً55کروڑ15 لاکھ روپے بنتی ہے۔

کیسکوٹیموںکی جانب سے بجلی چوروں سے ڈٹیکشین و جرمانے کی مدمیں تقریباً50کروڑ96 لاکھ 11ہزارروپے وصول کئے جاچکے ہیں۔ علاوہ ازیںروزانہ کی بنیاد پرنادہندگان سے بجلی بلوںکی مدمیں بقایاجات کی وصولی کاعمل بھی جاری ہے اوراس سلسلے میں ماہ ستمبر سے اب تک کیسکوٹیموںکی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میںبقایاجات کی مدمیں2 لاکھ4ہزار660 نادہندہ صارفین سے تقریباً3 ارب 18کروڑ80لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کیسکو ٹیمیں تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروںاور نادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہیں، لہٰذا تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ذمہ بجلی بلوںکی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجتناب کریں اور بجلی چوروںکی نشاندہی کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکے ساتھ تعاون کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں