ناظم اعلیٰ سماجی بہبود وانسانی وحقوق نظامت اعلیٰ سماجی بہبود وانسانی حقوق بلوچستان میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد

جمعہ 29 مارچ 2024 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) انسانی حقوق کے تحفظ وترویج کیلئے موجود پالیسی کو نظر ثانی کرنا ناگزیر ہے۔ ناظم اعلیٰ سماجی بہبود وانسانی وحقوق نظامت اعلیٰ سماجی بہبود وانسانی حقوق بلوچستان میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بین الاوقی اور ملکی این جی اوز NGOs،انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والے اداروں اور سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت ناظم اعلیٰ سماجی بہبود وانسانی حقوق نے کی شرکاء کو بتایا گیا کہ انسانی کے تحفظ وترویج کیلئے 2021کی پالیسی کا جائزہ لینا لازمی ہے تاکہ موجود حالات کے مطابق ایک نئی پالیسی تشکیل دی جاسکے اور اس پالیسی کے تحت انسانی حقوق کے تحفظ وترویج کیلئے سرگرمیاں ترتیب دی جائے ۔اجلاس میں موجود انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والے NGOsاور اداروں پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق ہوا۔ اس ورکنگ گروپ کی زیلی کمیٹی تشکیل دی گئی یہ زیلی کمیٹی جلد از انسانی حقوق کے ایکشن پلان ترتیب دے کر اہداف مقرر کرکے ورکنگ گروپ کے سامنے پیش کرکے گی اور ورکنگ گروپ تجاویز لے کر حتمی منظوری دے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں