بلوچستان کی مخلوط حکومت کے انتظامی امور کے لئے اٹھائے گئے ، سول سروس آفیسران

جمعہ 29 مارچ 2024 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) بلوچستان سول سروس کے آفیسران نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو صوبے میں گڈ گورننس کے قیام کے لئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی مخلوط حکومت کے انتظامی امور کے لئے اٹھائے گئے تمام مثبت اقدامات میں بلوچستان سول سروسز کے آفیسران ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے ان خیالات کااظہار بلوچستان سول سروسز کے آفیسران کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ارکان صوبائی اسمبلی، صحافیوں اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا بلوچستان سول سروسز کے آفیسران کمشنر سبی ڈویژن بشیر بنگلزئی، کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان، سیکرٹری فتح بھنگر، سیکرٹری سپورٹس جاوید انور شاہوانی ،ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق مینگل، ڈپٹی سیکرٹری عائشہ زہری سمیت دیگر افیسران نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے صوبے میں گڈ گورننس کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان سول سروسز کے آفیسران کے صوبے اور یہاں کے عوام کی بہتری اور گڈ گورننس کے قیام کے لئے حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کے جذبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے قیام کے لئے موجودہ حکومت اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے جس میں بیورو کریٹس کے تعاون اور مدد کی ضرورت ہے بغیر بیور کریسی کے تعاون و مدد کے صوبے میں گڈ گورننس کا قیام ممکن نہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور قیام امن میری حکومت کی اولین ترجیح ہے اورہم سب ایک پیج پر متحد ہو کراپنے صوبے اور عوام کے لئے ٹیم کے طور پر کام کریں گے آخر میں بلوچستان سول سروسز کے آفیسران نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، ڈپٹی سپیکر متحرمہ غزالہ گولہ، اراکان صوبائی اسمبلی میر شعیب نو شیروانی، صادق عمرانی، علی مدد جتک ،میر ظہور بلیدی، رحمت بلوچ، اصغر رند، خیر جان بلوچ، نعیم بازئی، مینا مجید بلوچ، ڈاکٹر ربابہ بلیدی،آغا شکیل درانی اور نو منتخب سینیٹر جان بلیدی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں