سیشن جج سریاب کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید بامشقت اور مبلغ 5 لاکھ روپے جرمانہ

جمعہ 29 مارچ 2024 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) سیشن جج سریاب کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید بامشقت اور مبلغ 5 لاکھ روپے جرمانہ ہرجانہ ادا کرنے کا کا حکم سنادیا۔

(جاری ہے)

28 مارچ 2024ء کو سیشن جج سریاب کی عدالت نے عدالتی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم حاجی عطاء محمد ولد میر محمد قوم خلجی سکنہ عطاء محمد چوک مشرقی بائی پاس کوئٹہ کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید با مشقت اور مبلغ 5 لاکھ روپے جرمانہ ہرجانہ کی رقم مقتول برات خان کے ورثاء کو ادا کرے گا عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ قید بھگتنے کی سزا کا حکم سنایا گیا ملزم محمد یوسف ولد حاجی عطاء محمد کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ ہذا سے بری جبکہ مفرور ملزمان سلطان محمد، محمد آصف کی گرفتاری تک مقدمہ ہذا سرد خانے میں رکھنے کا حکم سنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں