کوئٹہ کا منشیات فروشوں ، چوروں ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور پرائیویٹ گن مینوں کے خلاف کارروائی

جمعہ 29 مارچ 2024 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں ، چوروں ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور پرائیویٹ گن مینوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ ٹریکٹر ، منشیات ، اسلحہ ایمونیشن برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ اور ایس ایس پی آپریشن محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او شالکوٹ خیر محمد نے کارروائی کرتے ہوئے سلمان کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا اسی طرح جناح ٹائون پولیس نے ایس ایچ او ظہور احمد ترین نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری عرفان عرف کامران کو گرفتار کرکے ایک پسٹل بمعہ رائونڈ برآمد کرلئے اس کے علاوہ تھانہ ہنہ اوڑک کے ایس ایچ او نوید خان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد خان کے قبضے سے مسروقہ ٹریکٹر برآمد کرلیا۔

تھانہ ایئرپورٹ کے عملے نے ایس ایچ او سید عادل شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالواحد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بمعہ 80 رائونڈ برآمد کرلئے ایک اور کارروائی میں ملزم متین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 520 کلو گرام چرس برآمدکرلی اور تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں