حمزہ شہباز نے روجھان آمد پر سابق رکن اسمبلی اور اپنے دیرینہ ساتھی سردار عاطف خان مزاری کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی

پیر 4 اکتوبر 2021 21:34

حمزہ شہباز نے روجھان آمد پر سابق رکن اسمبلی اور اپنے دیرینہ ساتھی سردار عاطف خان مزاری کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی
راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے راجن پور کے علاقے روجھان آمد پر سابق رکن پنجاب اسمبلی اور اپنے دیرینہ ساتھی سردار عاطف خان مزاری کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے مرحوم کے صاحبزادے اور خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کر کے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ سردار عاطف خان سے میرا بھائیوں والا تعلق تھا اور وہ ہمارے مخلص ساتھی تھے،پارٹی کے لئے عاطف مزاری کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اپنے علاقے میں عوامی خدمت کے رکارڈ قائم کیے،جب عاطف مزاری شہید ہوئے میں اس وقت پابند سلاسل تھا،اپنے بھائی عاطف مزاری کی قبر پر فاتحہ کہنے آیا ہوں۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں