راولاکوٹ جلسہ ،سردارارشد نیازی خان کا سینکڑوں ساتھیوں سمیت سردار تنویر الیاس خان کیساتھ سیاست کرنے کا اعلان

جمعرات 20 جولائی 2023 22:23

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2023ء) یوم قرارداد الحاق پاکستان کے راولاکوٹ جلسہ میں سابق چیئرمین پی ڈی اے سردار ارشد نیازی خان نے اپنے کونسلرز اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہو کر سردار تنویر الیاس خان کیساتھ سیاست کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

سردار ارشد نیازی خان نے سردار تنویر الیاس خان کو راولاکوٹ کے شہری حلقے سے الیکشن لڑنے کی جلسہ عام میں دعوت بھی دی۔سردار ارشد نیازی نے اپنے خطاب میں آزادکشمیر کی اعلیٰ عدلیہ کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ ہماری کسی ادارے سے محاذ آرائی نہیں ہے، ہم عدالتوں کی طرف میرٹ پر فیصلے کیلئے دیکھتے ہیں۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں