پولٹری ایسوسی ایشن نے سرکاری ریٹ لسٹ کو مسترد کردیا ، (کل) ہڑتال کی دھمکی

منگل 28 نومبر 2023 17:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) پولٹری ایسوسی ایشن نے سرکاری ریٹ لسٹ کو مسترد کرتے ہوئے (کل) بدھ کو ہڑتال کی دھمکی دے دی ۔ منگل کو ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے نہ ہونے پر (آج) بدھ سے ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ پولٹری ریٹیلرایسوسی ایشن کے صدرظہیر عباس کی جانب سے ہڑتال غیرمعینہ مدت تک جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

ظہیر عباس نے کہاکہ سرکار ہمیں اندرون پنجاب سے خریدی مرغی کے ہی ریٹ پر فروخت کرنے پر مجبور کررہی ہے۔صدر نے کہاکہ ہمارا نفع 42 روپے فی کلو ہو تو ہمیں فائدہ ہے۔صدر نے کہاکہ راولپنڈی میں یومیہ 1200 گاڑیاں فروخت ہوتی ہیں۔صدر نے بتایاکہ راولپنڈی میں یومیہ 21 لاکھ کلو سے گوشت فروخت ہورہاہے ،2500 دکانیں موجود ہیں اور ایک ہزار گاڑیاں ہمارے کاروبار سے منسلک ہیں۔صدر نے کہاکہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکلیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں