راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مباحثے کا انعقاد،صدر ثاقب رفیق مہمان خصوصی تھے

بدھ 6 دسمبر 2023 16:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2023ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے امریکی تنظیم بیانڈ کاربن کے تعاون سے سی او پی 28 (اقوام متحدہ کے آب و ہوا پر موضوع کے حوالے سے پارٹیز کی کانفرنس) کی روشنی میں پاکستان میں موسمیاتی ایکشن کو تیزکرنے کے موضوع پر ایک مباحثے کا اہتمام کیا ،اس کا مقصد اقوام متحدہ کے آب و ہوا پر موضوع کے حوالے سے پارٹیز کی کانفرنس (سی او پی 28)کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا تاکہ سٹیک ہولڈرز کی توجہ پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے ممکنہ اثرات پر دی جاسکے۔

چیمبر کے صدر اور چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی ثاقب رفیق نے اپنے خطاب میں موسمیاتی اثرات، ویسٹ مینجمنٹ، کچرے کو قابل استعمال بنانے، کچرے سے توانائی کے حصول اور ری سائیکلنگ کے لیے درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے، آگاہی مہم تیز کرنے اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے موثر کرنے پر زور دیا۔

سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش نے ابتدائی کلمات میں مباحثے میں شریک مہمانوں اور ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ بیانڈ کاربن سے عدنان شفقات، پالیسی ایڈوائزر برائے یواین آئی ٹی سی عدنان یونس لودھی، کامسیٹس سے ڈاکٹر جابر حسین سید، میر محمد علی خان اکانومسٹ اور نسٹ سے ضیا الرحمان نے پینل ڈسکشن میں شرکت کی۔ پینلسٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی سطح پر جاری مکالمے سی او پی 28 کے اہم کردار پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج پر روشنی ڈالی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں