کلرسیداں میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد کاشجرکاری مہم کا افتتاح

بدھ 27 مارچ 2024 16:41

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) کلرسیداں میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کلر سیداں کے نواحی علاقے چونترہ دھکالی میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ،اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، راجہ صغیر احمد نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت آب و ہوا کو صاف کرنے میں معاون ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ درختوں کو محفوظ کرنے سے ہی آنے والی نسلوں کو صاف شفاف آب و ہوا فراہم کی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلر سیداں میں شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے شروع کی گئی ہے اور علاقے میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے جس سے آب و ہوا صاف کرنے میں مدد ملے گی ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس شجرکاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

\378

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں