تبدیلی سرکار عوام کیلئے ڈرائونا خواب بن چکی ہے ،مسلم لیگ(ن)

ہفتہ 13 نومبر 2021 23:54

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدروچیئرمین ضلع کونسل سردار محمداظہرخان لغاری نے کہا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی میں اضافہ کا باعث حکمران ،بجلی گیس پیٹرول میں اضافے شدید مہنگائی کا باعث ،مہنگائی کو عالمی مسلہ قرار دینے والے حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں نیازی سرکار کے جھوٹ اور فراڈ کا پردہ ظاہر ہو چکا ہے ،تبدیلی سرکار عوام کے لئے ڈرونے خواب بن چکی ہے ،ظالمانہ اضافوں نے ملک وقوم کو کنگال معاشی نظام تباہ اور ملکی نظم ونسق بردباد کر کے رکھ دیا ہے ،میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نالائق حکمران عوام کے لئے عزاب بن چکے ہیں،معیشت تباہ ہونے سے ملک میں عام آدمی کی زندگی اجیرن ب چکی ہے چینی گندم مافیا حکومت میں شامل ،نیازی سرکار کب تک مافیا کے رحم وکرام پر عوام لو ٹتی رہے گی،انہوں نے کہا کہ ملک مکمل طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے ،سلیکٹیڈ نے ملک کو تباہی سے دوچار کردیا ہے اسے لانے والے اب عوام سے منہ چھپاے پھر رہے ہیں ،ایسے لوگوں کو عوامی عدالت میں جواب دینا ہو گا،مسلم لیگ ن کی حکومت کو اقتدارسے نکالنے والی قوتوں کے منفی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے ،مسلم لیگ ن ہی ملکی نظم ونسق بہترانداز میں چلا کر ملک کو ترقیوں کی طرف گامزن رکھنے کا ہنر جانتی ہے قبل ازیں سردارمحمداظہر خا ن لغاری نے میرے شاہ میں صادق موسانی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کااظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں