عمران خان کی نااہلی کیخلاف احتجاج میں دلہا بھی شریک

عمران خان کے ساتھ ہوں ابھی میری مجبوری ہے ،شادی ضروری ہے، دلہا

ہفتہ 22 اکتوبر 2022 16:03

عمران خان کی نااہلی کیخلاف احتجاج میں دلہا بھی شریک
صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2022ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج میں دلہا بھی شریک ہوگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی ناہلی کیخلاف پی ٹی آئی کے احتجاج میں ایک دلہا بھی شریک ہوا ،دلہے نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہوں ابھی میری مجبوری ہے شادی ضروری ہے۔دلہے کی درخواست پر پولیس نے بارات کو راستہ کلیئر کروادیا۔پی ٹی آئی کارکنان نے باراتیوں کو جانے کیلئے راستہ دے دیا، دلہا پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگاتا ہوا بارات لے کر روانہ ہوگیا۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں