بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھا جائے، ڈپٹی کمشنر ساہیوال

منگل 16 اپریل 2024 20:08

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھا جائے ، بجلی چوری میں ملوث افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں، متعلقہ افسران میپکو کے ساتھ مل کر بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی تیز کریں ، بڑے بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں اپنے دفتر میں ضلعی ٹاسک فورس کمیٹی برائے انسداد بجلی چوری اور سرکاری محکموں کے پینڈنگ بجلی کنکشنز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ یاسر فرید، اے ڈی سی جنرل سید عثمان منیر بخاری،اے سی ساہیوال محمد عظمان چوہدری، اے سی چیچہ وطنی سردار مہتاب خان بلوچ، ایس ای میپکو فیاض گرباز راجپال سمیت پولیس، پراسیکیویشن اور تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سسٹم میں بہتری کے لئے تمام ادارے ملکر کام کریں۔ انہوں نے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرنے والے متعلقہ محکموں کے سٹاف کی ٹریننگ کی بھی ہدایت کی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں