الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے چھوٹے زمینداروں میں مفت گندم کا بیج، فرٹیلائیزر اور زرعی ادویات تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد

اتوار 13 نومبر 2022 17:00

ْسکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2022ء) الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے تحت جاری تعمیر وطن پروگرام کے سلسلے میں کسان بحالی پراجیکٹ کے تحت، معروف زرعی انٹرنیشنل کمپنی سائبان کے تعاون سے سکرنڈ اور گرد و نواح کے 153 چھوٹے زمینداروں میں مفت گندم کا بیج، فرٹیلائیزر اور زرعی ادویات تقسیم کرنے کی تقریب مگسی شادی ہال میں منعقد کی گئی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع نوابشاہ کے امیر سرور احمد قریشی نے کہا کہ اپوزیشن اور منتخب نمائندگان ایسے گھمبیر حالات میں بھی اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے کارکنان اپنے قائد سراج الحق کے حکم پر الخدمت فائونڈیشن کے نشان تلے اپنے برسات متاثرہ بھائیوں کی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ الخدمت سکرنڈ کے صدر کنور راشد مکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ چھوٹے زمیندار کو قرض کی لعنت سے بچا کر پیروں پر کھڑا کرنا اور ملک کو گندم کی قلت سے محفوظ کرنا ہمارے بنیادی اہداف ہیں بلاشبہ فرینڈز آف الخدمت کا ادارہ وطن عزیز کے مظلوم باسیوں کیلئے خداوند کریم کا عظیم عطیہ ہے ۔

تقریب سے سائبان کے بزنس منیجر شاہد میر جت، رحیم بخش کوندھر اور عاشق حسین پٹھان نے بھی خطاب کیا۔

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں