دورے کا مقصد کارکنوں کو پی ڈی ایم اے کی تحریک کے لئے متحد کرنا ہے ، احسن اقبال

اناڑی وزیر اعظم نے ملک کی معیشت کا نقصان کیا ہے آج حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستانی عوام پریشان ہیں دو وقت کی روٹی اپنے بچوں کو کھلانا مشکل ہوگیا ہے،مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)

بدھ 28 اکتوبر 2020 23:39

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ نواز کے مرکزی جنرل سیکرٹری ایک روزہ دورے پر سانگھڑ پہنچے جہاں مسلم لیگ کے کارکنوں نے ان کا شاندار استبال کیا اس موقع پر انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ان کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ پارٹی کی ازسر نو تنظیم سازی کے حوالے سے ہے مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کو پی ڈی ایم اے کی تحریک کے لئے متحد کرنا ہے آج پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ انرہائی سنگین ہیں 2018تک پاکستان دنیا کی بہترین تری کرتی ہوئی معثیت میں شامل تھا 2018تک سی پیک فوری رفتار کے ساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن تھا 2018تک دہشت گردی کو مکمل شکست دی جاچکی تھی ہمارے دور میں کشمیری کی عالمی سطح پر بھرپور نمائندگی حاصل کرچکا تھا ہمارے دور میں بجلی کا بحران ختم ہوچکا تھا آٹا اور چینی کے ریٹ کم تھے موجودہ حکومت نے پاکستان معیشت کو کریش کردیا ہے دو سالوں میں پاکستان کو تباہی کے کنارے تک پہنچا دیا گیا ہے دو کروڑ سے زائد لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا ہے ملک میں لوڈ شیڈ نگ نے دوبارہ منہ نکال لیا ہے موجودہ حکومت کے بروقت فیصلے نہ کرنے کی قوت نے بحران کو چار چاند لگادیے ہیں آج ملک میں کرپٹ وزیر اعظم مصلحت ہے پاکستانی عوام کو ان کے مافیا ہی نہیں لوٹ رہے بلکہ یہ نالائق بھی ہیں وزیر اعظم کے بروقت فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے ملک کو چار سو ارب روپے کا عوام پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے آج یہ بات ثابت ہوگئی کہ اناڑی حکومت نہیں چلاسکتے اناڑی وزیر اعظم نے ملک کی معیشت کا نقصان کیا ہے آج حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستانی عوام پریشان ہیں دو وقت کی روٹی اپنے بچوں کو کھلانا مشکل ہوگیا ہے وزیر اعظم کا الزام تھا کہ مسلم لیگ کی غکومت بیرونی قرضے لیتی ہے ہم نے پانچ سالوں میں جتنے قرضے لئے اس حکومت نے دو سالوں میں اس سے زیادہ قرضے لئے ہم نے کراچی ایکسپریس مکمل کیا جو تیس سالوں سے ادھورا تھا موجودہ حکومت نے دو سالوں میں ایک بھی پروجیکٹ شروع نہیں کیا ہے اس حکومت کے پاس کشمیریوں کی ماوں بہنوں کی بے حرمتی کے لئے بھی کہنے کو کچھ نہیں ہے انھوں نے بھارت کو کلین چٹ دے دی ہے کہ وہ کشمیر کو ہڑپ کرجائے انھوں نے الزام لگایا کہ جس طرح گزشتہ الیکشن کو چوری کیا گیا اس طرح ایک بار پھر گلگت بلستان کے الیکشن کو چوری کرنے کی تیاری کررہے ہیں جس کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں