8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر بلاول کو موقع دیں وہ آپ کے حقوق کیلیے لڑیں ،آصفہ بھٹو

جمعرات 11 جنوری 2024 22:44

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2024ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر بلاول کو موقع دیں کہ وہ آپ کے حقوق کیلیے لڑیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ میرے بھائی بلاول بھٹو نے ایک منشور دیا ہے جو عوام اور غریب دوست منشور ہے، بلاول واحد سیاستدان ہیں جو مہنگائی، بے روزگاری اورغربت سے لڑ رہے ہیں۔آصفہ بھٹو نے شرکا سے سوال کیا کہ کیا آپ الیکشن کیلیے تیار ہیں اور کیا آپ چاہتے ہیں بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں اس پر شرکا نے حق میں نعرے بلند کیے۔۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں