مستحقین کو ان کی دہلیز تک مفت راش پہنچانے کے احکامات کو سرگودھا انتظامیہ نے نظر انداز کر دیا

اتوار 17 مارچ 2024 12:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان رمضان پروگرام میں مستحقین کو ان کی دہلیز تک مفت راش پہنچانے کے احکامات کو سرگودھا انتظامیہ نے نظر انداز کر دیا جہاں مستحق خواتین کو جمع کرکے راش بیگز کی تقسیم جاری ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نگہبان رمضان پیکج کے تحت انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ مستحقین کو مفت راش ان کی دہلیز پر پہنچانے کا عزم دے کر تمام اضلاع کے افسران کو تقسیم کاری کے احکامات جاری کئے لیکن سرگودھا شہر اور تحصیلوں میں انتظامیہ نے راش بیگ گھر گھر پہنچانے کی بجائے سکولز اور مخصوص مقامات پر مستحق خواتین کو جمع کر کے قطاروں میں مفت راش کی تقسیم شروع کر رکھی ہے جس کے باعث پردہ دار اور پڑھی لکھی خواتین اس طرح حکومت کے ان ریلیف بیگز سے محروم ہیں جنہوں نے اس تقسیم کاری کو ضلعی انتظامیہ کی شو بازی قرار دے دیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں