سرگودھا، نمازجمعہ سکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعہ 19 اپریل 2024 15:44

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل کامران کی خصوصی ہدایت پر نماز ِجمعہ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں مساجداور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ضلع بھر میں موجود اہم مساجداور امام بارگاہوں پر سرگودھا پولیس کے پانچ سو سے زائد مسلح پولیس افسران نے ڈیوٹی سرانجام دی،ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈکے جوان اہم مساجداور اہم امام بارگاہوں کے اردگرد گشت کناں رہے اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔

(جاری ہے)

نماز جمعہ میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔ مساجداور امام بارگاہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل کامران کی خصوصی ہدایت پر نماز جمعہ کے سلسلہ میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزنے لگائی گئی ڈیوٹی کو چیک کیا، ڈیوٹی بارے بریف کیااور افسران پولیس کو الر ٹ رکھا۔ تمام سکیورٹی انتظامات کی ڈی پی او سرگودھا نے براہ راست خود نگرانی کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں