شہدادپور:آٹے کے بحران پر عوامی شکایات پر مختیارکاراور محکمہ فوڈ کے افسران کا گندم زخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

دو مختلف گندم کو ذخیرہ کرنے والے تاجروں کی گودام پر چھاپے،گندم برآمد ہوا ہے وہ چکی مالکان میں سرکاری نرخ پر دیا جائے گا اور سرکاری ریٹ پر چکی مالکان عوام کو آٹا فروخت کرنے کے پابند ہونگے

جمعہ 22 نومبر 2019 20:43

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) آٹے کے بحران پر عوامی شکایات پر مختیارکار شہدادپور اور محکمہ فوڈ کے افسران کا گندم زخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن دو مختلف گندم کو ذخیرہ کرنے والے تاجروں کی گودام پر چھاپے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح شہدادپور اور گرد و نواح میں آٹے کے بحران پر کنٹرول کرنے کے لئے عوامی شکایات پر مختیارکار شہدادپور قمر الدین راھوپوٹو اور محکمہ فوڈ کے انچارج علی دوست زرداری بھاری پولیس نفری کے ہمراہ پولیس ٹریننگ کالج کے سامنے ہندو تاجر واسو مل کی گودام کے ٹرکوں میں گندم سے بھری 2000 ہزار بوری جو کہ شہر سے باہر فروخت کے لئے بھیجا جارہا تھا اس کو اپنے قبضے میں کرکے ٹرکوں سے اتارکر دوبارہ گودام میں رکھوا دیا اور گودام کو سیل کردیا جبکہ مختیارکار نے شہر کے ماڈل ٹاؤن میں گندم کے ایک گودام کے باہر گندم سے بھری ٹرک کو اپنے قبضے میں کرکے پولیس کے سپرد کیا گیا جبکہ گندم کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ، اس اطلاع کے بعد شہر بھر میں گندم زخیرہ کرنے والوں میں کھلبلی مچ گئی ہے، اس موقع پر مختیارکار نے میڈیا کو بتایا کہ شہر کے اندر تاجر برادری خود ساختہ آٹے کا بحران پیدا کرنے کے لئے گندم کا زخیرہ کرکے شہر سے باہر بیچ کر بھاری منافع کمانے کے لئے کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج کے چھاپے کے دوران جو گندم برآمد ہوا ہے وہ چکی مالکان میں سرکاری نرخ پر دیا جائے گا اور سرکاری ریٹ پر چکی مالکان عوام کو آٹا فروخت کرنے کے پابند ہونگے۔

#

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں