ض*شہدادپور :شوہر کے تشدد کا شکار نو مسلم خاتون در در ٹھوکریں کھانے پر مجبور

بدھ 1 مارچ 2023 19:30

% شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2023ء) شہداد پور کی رہائشی ہندو خاتون 6 سال قبل مسلمان ہوکر محبت کی شادی کرلی سنگدل شوہر نے شادی کے بعد ایک بیٹی ہونے کے بعد حاملہ خاتون کو سخت تشدد کے بعد گھر سے نکال کر طلاق دے دی، نو مسلم خاتون در در ٹھوکریں کھانے پر مجبور والدین نے بھی مسلم خاتون کو گھر پر رکھنے سے انکار ظلم کی شکار خاتون شوہر کت مظالم کے خلاف تھانے پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق شہداد پور شہر کے کلوئی محلے کی رہائشی نوجوان نور فاطمہ نے شہدادپور تھانے میں شکایت کی کہ میں ایک غیر مسلم سے 6 سال قبل مسلمان ہوکر شریعت محمدی کے مطابق مسلمان ہوکر محبت کی شادی جنید عرف جہانگیر غوری جو کہ ایک بروکری کا کاروبار کرتا ہے، میری شادی ہوئی اور میری ایک بیٹی ہے اور میں دوبارہ پیٹ کے ساتھ ہوں لیکن میرا شوہر اب مجھے سخت تشدد کے بعد گھر سے باہر نکال دیا ہے اب اس نے مجھے دھکے دے کر طلاق دے دی ہے۔

(جاری ہے)

مجھے رات کے اندھیرے میں گھر سے نکال دیا، اب وہ دوبارہ شادی کرنا چاہتا ہے، اب میں در در کی ٹھوکریں کھارہی ہوں مجھے کوئی پناھ بھی نہیں دے رہا ہے، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم پاکستان آئی جی سندھ پولیس ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد ایس ایس پی سانگھڑ سمیت مذہبی علماء دینی لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ میری مدد کی جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں