مانانوالہ جی ٹی روڈ پر شدید دھند کے باعث تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق بیوی شدید زخمی

پیر 23 دسمبر 2019 13:11

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2019ء) مانانوالہ جی ٹی روڈ پر شدید دھند کے باعث تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق بیوی شدید زخمی تفصیلات کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے مانانوالہ جی ٹی روڈ پر کچی کوٹھی کے قریب موٹرسائیکل سوار 30 سالہ لیاقت علی آپنے 4 سالہ بیٹے آفتاب اور بیوی نیلم بی بی کے ہمراہ آریا تھا کہ موٹرسائیکل بس کی ٹکر لگنے سے ٹرک نمبر 1149 سی آئی کے نیچے آگیا جس کے نتیجے میں باپ بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے نیلم بی بی کو زخمی حالت میں ریسکیو نے ہسپتال ریفر کر دیا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مانانوالہ پولیسں نے موقع پر پنچ کر ٹرک قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب جاں بحق ہونے والے بدقسمت باپ بیٹے کا تعلق ننکانہ کے گاوں محمود پورہ سے بتایا جاتا ہی-

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں