عمران خان دلیر اوربھلے حکمران تھے جو ڈھال بن کر عوام کو مہنگائی سے بچارہے تھے : اسلم گھمن

پیر 20 جون 2022 22:49

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2022ء) مرکزی رہنماپی ٹی آئی بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن اورسینئر رہنما ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ عمران خان دلیر اوربھلے حکمران تھے جو ڈھال بن کر عوام کو مہنگائی سے بچارہے تھے آج مہنگائی کا عذاب سراسر بلکہ سو فی صد شہباز شریف ذمہ دارہے شہباز شریف ظالم حکمران ہے جو آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لیے اپنی عوام کو مہنگائی کے گہرے سمندر میں ڈبورہا ہے شہباز شریف ،حمزہ شہباز مہنگائی کے عذاب کا دوسرا نام ہیں عمران خان کی کال پر ملک گیر احتجاج نئے انقلاب کی آواز ہے امپورٹڈ حکومت نامنظور نئے الیکشن ملک وقوم کے لیے از حد ضروری ہیں عوام ملک میں امریکی غلاموں اورظلم کے نظام کو برداشت نہیں کریں گے سمبڑیال نے بھی مہنگائی کے خلاف نکل کر ریکارڈ بناد یا ہے ہمیں اہلیان تحصیل سمبڑیال پر فخر ہے ان خیالات کااظہاردونوں رہنمائوں نے سمبڑیال لاری اڈاپر مہنگائی کے خلاف عمران خان کی کال پر احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا پی ٹی آئی رہنمائوں فرزندانِ سمبڑیال وبانیانِ تحصیل نے احتجاجی مظاہرہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے گزرے ساڑھے تین سالہ دور پر ہمیں فخر ہے جس نے پاکستان کو اٹھا یا پاکستان کے لیے جدوجہد کی عوام کے لیے لڑا نواز شریف کی بچھائی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا اورملکی معیشت مضبوط کی عوام کو ریلیف دیا انسانیت کے احساس کی مثالیں قائم کیں آج اگر عمران خان کی حکومت ہوتی تو ترقی وخوشحالی کے ریکارڈ ٹوٹ جاتے سمبڑیال اورترقی کی دوڑ میں آگے نکلتا آج شہباز شریف اقتدار میں آکر عوام پر ظلم کررہا ہے آج مہنگائی 30فی صد ہے کوئی شرم کرو تھوڑی حیا کرو ملک کے خلاف ووٹ ڈالنے والے بے شرمی سے کہہ رہے ہیں فیٹف گرے لسٹ سے پاکستان کو ہم نے نکلوایا ہے ،عظیم نوری ودیگر نے مزید کہا کہ عمران خان پورے ملک کے اتحاد کی قیادت ہیں باقی سب جماعتیں اورقیادتیں علاقائی اورصوبائی ہیں فوج اورعمران خان ہی ملک کو اکٹھا رکھ سکتے ہیںمضبوط اورخوشحال بنا سکتے ہیں ملکی وعوامی مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں یہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کاٹولہ ہے ان کو ملک یا عوام نہیں اپنے کیسز کو ختم کرنے کی فکر سے مہنگائی بڑھے عوام بھوکے مریں ان کوکوئی فکر نہیں یہ ٹولہ غداروں کا ٹولہ ہے ملک وقوم کے خیر خواہ لیڈر وزیراعظم عمران خان ہے ہنستا بستا ترقی کرتا پاکستان چھینا اورملک بدحال اورعوام پر پٹرولیم مصنوعات سمیت بجلی ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بم گرارہے ہیں یہ ملک کے خیر خواہ اوروفادار نہیں عمران خان کی کال پر پورے ملک میں ایک وقت پر پرامن احتجاج امپورٹڈ حکومت اوراس کی پالیسیوں کے خلاف عوامی عدم اعتماد ہے سمبڑیال والوں نے بھی دھوم مچاد ی ہے ہم اہلیان تحصیل سمبڑیال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں