سمبڑیال، حلقہ این اے 74کے نومنتخب ایم این اے ڈرائیور سمیت اغوا نامعلوم مقام پر منتقل

جمعہ 16 فروری 2024 23:07

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2024ء) حلقہ این اے 74کے نومنتخب ایم این اے ڈرائیور سمیت اغوا نامعلوم مقام پر منتقل، بازیابی کے لیے آئی جی سمیت دیگر افسران کو مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست ۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نو منتخب ایم این اے بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن کو اغوا کرلیا گیا ہے ان کا پچھلے چوبیس گھنٹوں سے ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہ ہے ان کا گاڑی اور ڈرائیور سمیت لا پتہ ہونا اور موبائل کا مسلسل بند رہنا ہمارے لئے پریشان کن ہے ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہ ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنماو سابق ایم پی اے سمبڑیال عظیم نوری گھمن نے تحصیل صدر پی ٹی آئی ملک منیر، بیرسٹر ملک جمشید غیاث کے ہمراہ اپنے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہماری فیملی ہمارے دوست رشتہ دار پارٹی کارکنان بلکہ پورا شہر اور حلقہ پریشان ہے لیکن ہمیں لگتا ہے کہ بریگیڈئر ر اسلم گھمن کو ن لیگ کی حمایت کے لئے نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے کہ وہ پریس کانفرس کریں اور وفاداری تبدیل کریں گھر جائیں اگر ایسا ہوا تو ہم میں سے کوئی اس حق میں نہیں حلقہ کی عوام نے بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن کو عمران خان کے نام پر ووٹ دیئے ہم ووٹ کے ساتھ عمران خان کے ساتھ وفا کریں گے میں نے اپنے بھائی کی گمشدگی کی درخواست تھانے جمع کروا دی ہے ہم عدالت جا رہے ہیں ایک بات واضع کر دوں اگر بریگیڈئر (ر)اسلم گھمن رات تک واپس گھر نہ آئے تو آج میں اگلی حکمت عملی بارے بتاؤں گا ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں