ْ سبی،موٹر سائیکل چور نیٹ ورک کے 2کارندے گرفتار، 3مسروقہ موٹر سائیکل، ماسٹر چابیاں برآمد

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:07

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) سٹی پولیس سبی نے موٹر سائیکل چوروںکے بڑے نیٹ ورک کے 2کارندوں کو گرفتار کر کے ان سے تین مسروقہ موٹر سائیکل اور ماسٹر چابیاں برآمد کر لیں ہیں،ملزمان ماسٹر چابی کے ذریعے موٹر سائیکل چوری کرکے سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے،گرفتار ملزمان کا تعلق جیکب آباد سندھ اور کچھی سے ہے،گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپوں سے سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اے ایس پی سٹی سرکل دوست محمد بگٹی نے سٹی پولیس تھانہ میں ایس ایچ او سٹی لشکران گشکوری ،ایڈشنل ایچ او سجاد احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کا مکمل خاتمہ کرینگے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں