سبی پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں

گرفتار ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلیں سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے ،اے ایس پی سٹی دوست محمد بگٹی

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:18

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا ہے،سٹی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے تین مسروقہ موٹر سائیکل اور ماسٹر چابی برآمد کر لئے ہیں،ملزمان ماسٹر چابی کے ذریعے موٹر سائیکل چوری کرکے سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے،گرفتار ملزمان کا تعلق جیکب آباد سندھ اور کچھی سے ہے،مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائے گی،گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے،ان خیالات کا اظہار اے ایس پی سٹی سرکل دوست محمد بگٹی نے سٹی پولیس تھانہ میں ایس ایچ او سٹی لشکران گشکوری ،ایڈشنل ایچ او سجاد احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس آئی محمد وقار ،تفتیشی اے ایس آئی غوث بخش ڈومکی اور دیگر بھی موجود تھے ،اے ایس پی سٹی دوست محمد بگٹی نے کہا کہ سٹی پولیس نے سٹی پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے سبی میں موٹر سائیکل چوروں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا ہے گینگ چار افراد پر مشتمل ہے جو شہرمیں ماسٹر چابی کا استعمال کرکے موٹر سائیکل چوری کرکے سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں لے جا کر فروخت کرتے تھے ایک ملزم کو سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا تھا جبکہ دوسرا ساتھی کوملزم کی نشاندہی کے بعد کوئٹہ سے گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان سے تین مسروقہ موٹر سائیکل اور ماسٹر چابی بھی برآمد کر لیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ چوری شدہ موٹر سائیکلیں سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاوقوں میں لے جاکر فروخت کرتے تھے اے ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں ارشاد علی عرف ارشد کا تعلق جیکب آباد سندھ اور خالد حسین کا تعلق ضلع کچھی کے علاقے کولاچی سے ہے انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں