سبی،واجبات کی عدم ادائیگی اور بجلی چوروں کے خلاف کیسکو کی جانب سے گرینڈ آپریشن

پیر 28 مارچ 2022 16:14

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2022ء) سبی میں واجبات کی عدم ادائیگی اور بجلی چوروں کے خلاف کیسکو کی جانب سے  گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ای کیسکو سبی ڈویژن محمد ہاشم خان جوگیزئی ،ایکسین واپڈا سمیر شبیر احمد مستوئی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او کیسکواصغر خان موسیٰ خیل کی قیادت میں چھاپہ مار پارٹی نے سبی شہر اور نواحی علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے درجنوں ٹرانسفارمز اتار دیئے،سینکڑوں غیر قانونی اور بقایا جات ادا نہ کرنے پر کنکشن کاٹ کر ہزاروں میٹرز تار اپنے قبضے میں لئے ہیں۔

ایس ڈی او کیسکو سبی اصغر خان موسیٰ خیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو صارفین اپنے ذمہ واجبات کی ادائیگی کو ممکن بناکر ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں،بجلی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری رہیگی۔ ا نہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے صارفین تک بجلی کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے جاری رکھیں،اور صارفین کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کیسکو اہلکار شدید گرمی میں اپنی خدمات سرانجام  رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں