ضلع سبی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

پیر 23 مئی 2022 15:11

ضلع سبی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا
سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ضلع سبی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر سبی مصنور قاضی نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرہ پلا کر پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں 47073 ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے ،لیویز اور پولیس محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ بلوچستان کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع سبی میں بھی پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا جو27مئی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں