پاکستان کی فوج نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے،صالح سومرو

پاک فوج دنیا کی سب سے بڑی سپرپاور فورس ہے ہم پاک فوج پر کھبی آنچ آنے نہیں دیں گے،بیان

جمعرات 18 مئی 2023 23:14

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے سینئر نائب صدرصالح سومرو نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی فوج نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اگست میں آنے والے شدید سیلاب کے دوران پاک آرمی کے آفیسران اور جوانوںنے سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کیا ہے انہوں نے متاثرین کی مالی امداد کی انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے سیلاب متاثرین میں راشن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات بھی فراہم کئے میڈیکل کمیپ کا انعقاد کیا جہاں پر سیلاب متاثرین کو مفت چیک اپ کرنے کے بعد مفت ادویات فراہم کئے انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو اسلام آباد سمیت سرکاری املاک اور جناح ہاوس کراچی کی عمارت کو نقصان پہنچانے ،ان کی بے حرمتی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جو نا قابل معافی جرم ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی سب سے بڑی سپرپاور فورس ہے ہم پاک فوج پر کھبی آنچ آنے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کی ہر فورم پر دفاع کریں گے انہوں نے کہا کہ پاک آرمی ایک بہادر فورس ہے جن کی اس دھرتی کے لئے لازوال قربانیاں ہیں انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کرنا پاک فوج کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور ہم پاک فوج کو ہمیشہ سپوٹ کرتے رہیں گے اور پاکستان کی سلامتی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کریں گے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں