جنوبی وزیرستان ،پی ٹی آئی نے قیادت کی ہدایت پر الیکشن مہم کیساتھ جھنڈا مہم کا آغاز کردیا

ہفتہ 6 جنوری 2024 22:39

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2024ء) جنوبی وزیرستان پی ٹی آئی نے مرکزی قیادت کی ہدایت پر الیکشن مہم کیساتھ جھنڈا مہم کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پی ٹی آئی رہنمائوں ہارون وزیر، عمران اللہ ، محمدنور اور ولی محمد وزیر نے ضلع لوئر جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے تمام پی ٹی آئی نظریاتی ورکرز سے اپیل کی کہ 7 جنوری سے گھروں گاڑیوں اور دکانوں پر پاکستان تحریک انصاف کی جھنڈے لگاکر مہم کا آغاز کیا ۔ولی محمد وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف اس بار الیکشن میں کلین سویپ کریگی کیونکہ چیئرمین عمران خان اب عوام کا ضد بن چکے ہیں، بلے کا نشان ہو یا نہ ہو ، پاکستانیوں کا انتخابی نشان عمران خان ہیں ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں