ایمنسٹی اسکیم کی کامیابی کیلئے ضرورت ہے کہ تمام فیڈرل اور صوبائی ٹیکسز ختم کیے جائیں ،تاجر رہنماء

ہفتہ 4 اپریل 2020 16:02

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) آ ل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی کنسٹرکشن کے شعبے کیلئے پیش کردہ ایمنسٹی اسکیم کی کامیابی کیلئے ضرورت ہے کہ تمام فیڈرل اور صوبائی ٹیکسز ختم کیے جائیں، اسٹیل اور سیمنٹ جوکہ تعمیرات کیلئے بنیادی ضرورت ہے اس پر بھی ٹیکس ختم کرکے ان کی قیمت کم کی جائے۔

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کنسٹرکشن ایمنسٹی اسکیم کے اعلانات کے بعد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف گھر فروخت کرنے والے کو ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے جبکہ گھر خریدنے والے کو ٹیکس میں چھوٹ دی جائے تاکہ اس اسکیم کو مزید فروغ حاصل ہوسکے اور پاکستان کے عوام اس اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کو اگر حقیقت میں ریلیف دینا ہے اور روزگار کے دروازے کھولنے ہیں تو اس اسکیم کو مزید وسعت دیکر اور آسان و قابل عمل بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سیکٹر میں تیزی آنے سے مزدور محنت کش طبقے کے ساتھ ساتھ دیگر کاروباری شعبہ جات مثال کے طور پر تعمیراتی میٹریل کی تیاری، رنگ سازی، الیکٹرک ورکنگ، سینیٹری وڈ ورکنگ، کارپنٹری ، پائپ فٹنگ، آئرن ، آئرن گیٹ جالی سمیت دیگر کاموں کا روزگار بڑھے گا اور اسکا فائدہ حکومت بھی ہوگا بے روزگاری کم یا ختم کرنے میں مدد ملے گی حکومت تعمیراتی شعبے کے ماہرین اور بلڈرز کی مشاورت سے اس اسکیم کو مزید بہتر اور کامیاب بناسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں