صوابی ،پولیس نے فٹبالر فرحان خان کو ٹکر مارنے والی گاڑی کو برآمد کرلی

پیر 11 مارچ 2024 19:35

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) صوابی پولیس نے عالمی فٹبالر فرحان خان کو ٹکر مارنے والی گاڑی کو برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے فرحان خان یکم مارچ کی شام واک پر جہانگیرہ روڈ سے پیدل جاررہے تھے کہ نامعلوم موٹر کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور اگلے صبح سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا تھا ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ اس کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کے لیے عوام نے مظاہرہ بھی کیا تھا تاہم ڈی ایس پی صوابی ارکل جواد خان کی دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مخلصانہ کوششوں سے موٹر کار برامد ہوئی تاہم ڈرائیور گرفتار نہیں ہو سکا گاڑی صوابی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں