9مئی کو پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں نے توڑ پھوڑ نہیں کی تھی ہم پاکستان کے کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ،عبدالکریم تورڈھیر

ہم قانون اور آئین کو مانتے ہیں مگر جس نے ملک کا آئین توڑا اس کیلئے جوڈیشل انکوائری قائم کی جائے تاکہ کس کا فائدہ اور کس کا نقصان ہوا پتہ چلے، ہمیں انصاف دیا جائے ، معاون خصوصی وزیراعلی خیبرپختونخوا

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم اور صنعت وحرفت عبدالکریم تورڈھیر نے واضح کیا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں نے توڑ پھوڑ نہیں کی تھی ہم پاکستان کے کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ہم اپنے کی قانون اور آئین کو مانتے ہیں لیکن جس نے ملک کا آئین توڑا ہے اس کے لئے جوڈیشل انکوائری قائم کی جائے تاکہ کس کا فائدہ اور کس کا نقصان ہوا پتا چلے، ہمیں انصاف دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع موسی بانڈہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اہل مشران و نوجوانان کا الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر صوبائی وزیر برائے آبپاشی عاقب اللہ خان اور چئیرمن تحصیل صوابی عطااللہ خان نے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

عبدالکریم خان نے کہا کہ الجزیرہ میڈیا کے مطابق اٹھ فروری کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو فارم 45 کے نتیجے میں قومی اسمبلی کے 203 نشستیں ملی تھی خیبرپختونخوا میں تیرہ دی گئی جبکہ تیرہ چوری گئی تھی اس لیے تحقیقاتی عمل کے پراسسز کو تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق مسلم لیگ ن کو پورے ملک سے 25 جبکہ پی پی پی کو 13 سیٹیں ملی تھی ایم کیو ایم ایک نشست بھی نہیں جیتی تھی انہوں نے کہا کہ ججز کہتے ہیں کہ ہم نے فیصلے دبائو پر کئے ہیں عدالت فارم 45 طلب کرتی ہے جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نہیں دیتی ہم انصاف کی فراہمی کے لیے جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں وفاقی حکومت کے وزرا اور ارکان سے باہر ممالک کے حکمران ملتے نہیں ماسوائے عرب ممالک کے ۔

خیبرپختونخوا کے عوام کی طاقت سے عمران خان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیں گے انتخابات کے دوران ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آکر پہلے مرحلے میں صحت انصاف کارڈ ۔ لنگر خانے اور مسافر خانے بحال کریں گے جس کو اب عملی جامہ پہنایا گیا حالات بہت کھٹن ہیں پی ٹی آئی کے ایسے وقت میں وہ کھڑا رہے گا جس کا ضمیر زندہ ہو اور یہ حالیہ الیکشن میں خیبرپختونخوا کے عوام نے غیرت کا مظاہرہ کرکے ثابت کر دیا جب بھی عمران خان اڈیالہ جیل سے احکامات جاری کریں گے اس کے کہنے پر لبیک کہیں گے خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کا مضبوط مورچہ ہے پی ٹی آئی کے جس ورکرز کے خلاف ناجائز ایف آئی آر ہوئے یا جیل میں ڈالے گئے تھے اس کا ضرور پوچھیں گے ہم آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے 9 مئی کے واقعات کے تمام ویڈیوز اور سیکورٹی رپورٹ موجود ہے اس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرائی جائے 9 مئی کی طرح رواں ماہ اپریل میں ایک اور کھیل کھیلنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے لہٰذاپی ٹی آئی کے کارکنان اس سے باخبر رہیں۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں