پیٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ معاشی دہشت گردی ہے،جماعت اسلامی سانگھڑ

پیر 25 جنوری 2021 22:44

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2021ء) پیٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں عالمی مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن پر مسلسل اضافہ حکمرانوں کی معاشی دہشت گردی ہے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عمرانی غریب دشمن حکومت کا پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ ملک کی سفید پوش غریب عوام پر بدترین مہنگائی کا عذاب مسلط کرنیکے مترادف ہے عمرانی حکومت مہنگائی مسلط کرنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں ناجائز منافع خور مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک کر عوام کو کو ان مافیا کے آگے چارے کے طور پر ڈال چکی ہے ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی ضلع سانگھڑ محمد رفیق منصوری ، نائب امیر مشتاق احمد عادل، جنرل سیکریٹری عبدالغفور انصاری نے پٹرول و بجلی،آٹا ، چینی، آئل سمیت بنیادی ضرورت کی اشیائ کی قیمتوں میں بدترین اضافہ کے خلاف اپنے ردعمل میں کیا محمد رفیق منصوری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انصافی حکومت تمام شعبوں میں مکمل ناکام ہوچکی ہے جماعت اسلامی سلیکٹیڈ حکومت کی عوام دشمن تمام پالیسیوں کو مکمل مسترد کرتی ہے حکمران اپنے آقاوں کے احکامات پر چلنے کے بجائے عوام دشمن پالیسوں کو واپس لے جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی تحریک چلا کر سلیکٹڈ حکمرانوں کو ان کے منتطقی انجام تک پہنچائے گی

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں