ٹانک،ایف سی کیمپ پر حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید، تین حملہ آور مارے گئے ، اٹھارہ سکیوریٹ اہلکار زخمی

بدھ 30 مارچ 2022 15:35

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2022ء) ضلع ٹانک میں بھاری اسلحہ سے لیس افراد کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر رات کو ہونے والے حملے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ،3 حملہ آور مارے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر وقار احمد نے بتایا کہ منگل کی رات سے بدھ کی صبح تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں 18 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کیمپ پر حملہ کیا، ایف سی ایک نیم فوجی دستہ ہے جو افغانستان کے ساتھ سرحد کی حفاظت کرتی ہے، ضلع ٹانک افغانستان کی سرحد سے متصل قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے قریب واقع ہے۔ضلعی پولیس افسر کے مطابق مزید فورسز کو علاقے کی جانب بھیجا گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد نے کہا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک ترجمان نے حملے کہ ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں