ٹانک، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی جاں بحق

نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق ایم این اے کو قتل کردیا، فاٸرنگ کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس حکام

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 17 دسمبر 2023 22:54

ٹانک، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی جاں بحق
ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 دسمبر2023ء) ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں فائرنگ کے نتیجے میں سابق رکن قومی اسمبلی حبیب اللہ خان کنڈی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق ایم این اے کو قتل کردیا، فاٸرنگ کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جائیں گی۔ حبیب اللہ خان کنڈی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ ٹانک کے گاؤں رنوال میں پیش آیا۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں