ٹانک میں دہشتگردوں سے مقابلے میں تین اہلکار شہید ، تین حملہ مارے گئے

بدھ 30 مارچ 2022 23:16

ٹانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2022ء) ٹانک میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 حملہ آور مارے گئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر وقار احمد نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں بھاری اسلحہ سے لیس دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر رات کو ہونے والے حملے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے اور3 حملہ آور مارے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ منگل کی رات سے بدھ کی صبح تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں 18 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کیمپ پر حملہ کیا، ایف سی ایک نیم فوجی دستہ ہے جو افغانستان کے ساتھ سرحد کی حفاظت کرتی ہے، ضلع ٹانک افغانستان کی سرحد سے متصل قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے قریب واقع ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد نے بتایا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک ترجمان نے حملے کہ ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں