ٹانک ،نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سابق رکن اسمبلی انجینئر داور خان کنڈی کا چچازاد بھائی قتل

پیر 18 دسمبر 2023 23:11

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2023ء) نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سےسا بق رکن اسمبلی انجینئر داور خان کنڈ ی کا چچا زاد بھائی حبیب اللہ کنڈی عرف بھولا خان قتل ہوگیا ، مقتول کے چھوٹےبھائی مصطفیٰ خان کنڈی نے تھانہ مریداکبر شہید میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے اس کے بھائی کوگزشتہ شب عشا کے وقت اس وقت گولی مارکر شدید زخمی کر دیا جب وہ گھر کے قریب گلی میں موجود تھا جو بعد ازاں دم توڑ گیا، اطلاع ملنے پر مصطفیٰ اپنے گھر واقع ڈیرہ اسمعیل خان سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک پہنچا ، اس نے پولیس کو بتایا کہ انکی کسی کےساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ، لاش پو سٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں