پولیو کیخلاف مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ، کمشنر ڈیرہ

جمعہ 5 جنوری 2024 17:23

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2024ء) کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک نے کہا ہے کہ ڈیرہ ڈویژن میں انسداد پولیو مہم فیز ون میں8سے 12جنوری2024کے دوران ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع ٹانک میں جبکہ فیز ٹو میں 15جنوری سے 19جنوری 2024کے دوران ضلع جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر میں شروع ہو رہی ہے، پولیو ایک موذی مرض ہے، والدین اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ، انتظامیہ نے پولیو مہم کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر دفتر میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود ستی ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد خٹک ،ڈپٹی کمشنرز ٹانک ، ڈپٹی کمشنر اپر و لوئر نے آن لائن شرکت کی ، جبکہ ڈی ایچ او ڈیرہ ڈاکٹر محمود جان بیٹنی کے علاوہ لوکل گورنمنٹ ، ڈبلیو ایچ او ، ای پی آئی و پولیو سے وابستہ نمائندوں نے بھی شرکت کی۔\378

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں