میچ فکسنگ کی تحقیقات میں پھنسے عمر اکمل پی سی بی سے این او سی لیکر خاموشی سے کینیڈا روانہ

جمعرات 28 جون 2018 22:43

میچ فکسنگ کی تحقیقات میں پھنسے عمر اکمل پی سی بی سے این او سی لیکر خاموشی سے کینیڈا روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) میچ فکسنگ کی تحقیقات میں پھنسے عمر اکمل پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی لے کر خاموشی سے کینیڈا روانہ ہوگئے جہاں وہ جمعرات سے شروع ہونے والی کنیڈین ٹی ٹونٹی لیگ میں شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شو کاز نوٹس جاری کرکے عمر اکمل کو بدھ کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیر کو از خود پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے اور ڈھائی گھنٹے میں اپنا بیان ریکارڈ کراکر پہلی دستیاب فلائٹ سے کینیڈاروانہ ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے لیے پہلے ہی عمر اکمل کو این او سی جاری کیا ہوا تھا۔ آئی سی سی حکام عمر اکمل سے الگ وضاحت طلب کررہے ہیں تاہم ان سے متنازع بیان کے بارے میں جواب طلبی ٹورنٹو سے وطن واپسی پر طلب کی جائے گی۔

(جاری ہے)

عمر اکمل کو اس بار سنگین بیان پر سخت سزا ہوسکتی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے جب عمر اکمل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ عمر اکمل سے متعلق سوال پر اب میں خاموش رہوں گا کیوں کہ اگر کوئی بات کی توپاکستان میں میڈیا کی شہ سرخیاں بن جائیں گی، میں عمر کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔

خیال رہے کہ عمر اکمل نے ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ 2015کے عالمی کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل انہیں مبینہ طور پر یہ پیشکش ہوئی تھی کہ وہ دو گیندیں نہ کھیلیں جس کے عوض انھیں دو لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
وقت اشاعت : 28/06/2018 - 22:43:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :