وزیراعظم عمران خان نے نئے چئیرمین پی سی بی کے نام کا اعلان کردیا
نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد سابق چئیرمین آئی سی سی احسان مانی کو نیا چئیرمین پی سی بی بنانے کا فیصلہ
محمد علی پیر 20 اگست 2018 19:58
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے نئے چئیرمین پی سی بی کے نام کا اعلان کردیا، نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد سابق چئیرمین آئی سی سی احسان مانی کو نیا چئیرمین پی سی بی بنانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر انقلابی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سابق قومی کرکٹر اور دوست احباب سے مشورے کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور 1992 ورلڈکپ جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے وزارت عظمیٰ کا حلف لینے کے بعد خصوصی مشورے کیے تھے۔ اب اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے پہلا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے دیرینہ دوست احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چئیرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ احسان مانی اس سے قبل آئی سی سی کے چئیرمین بھی رہ چکے ہیں۔ احسان مانی کو چئیرمین نجم سیٹھی کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان احسان مانی کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا حصہ بنائیں گے۔ اس کے بعد احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بنانے کیلئے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔ دوسری جانب چئیرمین پی سی بی اور پاکستان سپر لیگ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ وہ نئے وزیراعظم کے حلف لینے کا انتظار کر رہے تھے۔ عمران خان کے وزیراعظم کا حلف لینے کے فوری بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/08/2018 - 19:58:02
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
-
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
-
این ٹی ڈی سی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم فاتح
-
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ