جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز پاکستان سپر لیگ سے باہر
نکولس پوران کی جگہ جونسن چارلس ملتان سلطانز میں شامل
ذیشان مہتاب جمعہ 8 فروری 2019 15:33
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8فروری2019ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے افتتاح سے قبل ملتان سلطانزکا ایک اور کھلاڑی ٹیم کا ساتھ چھوڑ گیا تاہم اس کا متبادل ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹسمین نکولس پوران کو انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا جس کی بنا پر انہوںنے پی ایس ایل میں شرکت سے معذرت کرلی۔ ملتان سلطان نے نکولس پوران کی جگہ ویسٹ انڈیز کے ہی وکٹ کیپر بیٹسمین جو نسن چارلس کو سکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔
اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو دفعہ اور پشاور زلمی کی ٹیم ایک بار لیگ جیت چکی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 14فروری کو دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں فائنل سمیت کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے آخری 8 میچز پاکستان کے شہروں لاہور اور کراچی میں کھیلے جائینگے۔ لاہور میں 3 میچز جبکہ فائنل سمیت پانچ میچز کراچی میں کھیلے جائینگے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پہلا میچ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین فلڈ لائٹس میں ہوگا جبکہ لاہور میں پہلامیچ 9 مارچ کو لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔ پاکستان میں کھیلے جانے والے 8 میچز کے علاوہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 14میچز اور چار میچز شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائینگے۔ شیدول کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں ہر ٹیم کےساتھ دو دو میچز کھیلیں گی۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، زمبابوے کے برینڈن ٹیلرسمیت 19کھلاڑی پہلی بار پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئینگے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل میچ 17 مارچ کو کھیلا جائیگا جو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 08/02/2019 - 15:33:50
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان