ورلڈ کپ،افغان کرکٹ شائقین کے بغیر ٹکٹ سٹیڈیم میں داخلے کا انکشاف

شائقین دیواریں اور گیٹ پھلانگ کر سٹیڈیم میں داخل ہوئے اور لوگوں کی سیٹوں پر قبضہ کرلیا:صحافی کا دعوی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 29 جون 2019 16:45

ورلڈ کپ،افغان کرکٹ شائقین کے بغیر ٹکٹ سٹیڈیم میں داخلے کا انکشاف
لیڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جون 2019ء) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءمیں آج پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ کھیلا جا رہا ہے ۔ ایک طرف جہاں سٹیڈیم کے اندر میچ جاری ہے وہیں دوسری جانب سٹیڈیم کے احاطے میں افغان شہریوں نے بد تہذیبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی شہری پر دھاوا بول دیا۔ سٹیڈیم کے باہر افغان شہریوں کی اس بد تہذیبی کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افغانیوں نے ایک پاکستانی شہری پر دھاوا بولا اور اس پر ڈنڈے اور گھونسے برسائے۔

یہ منظر دیکھ کر آس پاس کھڑے شائقین کرکٹ نے بیچ بچاﺅ کروایا، پاکستانی شہری نے قومی ٹیم کی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی، پولیس نے پاکستانی شہری پر حملہ کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
ایک سینئر پاکستانی صحافی نے دعوی کیا ہے کہ افغان کرکٹ شائقین ٹکٹ کے بغیر سٹیڈیم دیواریں اور گیٹ پھلانگ کر سٹیڈیم میں داخل ہوئے اور لوگوں کی سیٹوں پر قبضہ کرلیا جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں باہر نکا ل دیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے افغانیوں کی جانب سے اس قسم کی بد تہذیبی کی سخت مذمت کی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی بد تمیزی اور ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے۔ خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2019ءکے 36 ویں اور اہم مقابلے میں افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

افغانستان کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اس کی 3 وکٹیں گر گئی ہیں اور 19 اوورز میں 101رنز بنا لیے ہیں۔ رحمت شاہ اور کپتان گلبدین نائب نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی طرف سے پہلا اوور عماد وسیم نے کیا۔ افغانستان کو پہلا نقصان گلبدین نائب کی صورت میں اٹھانا پڑا جب کپتان 12 گیندوں پر 15 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ اس سے اگلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے حشمت اللہ شہیدی صفر پر پویلین بھیج دیا۔ عماد وسیم نے کیچ پکڑا۔ تیسری وکٹ رحمت شاہ کی گری جنہوں نے سپنر عماد وسیم کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دیدیا، بیٹسمین نے 35 رنز کی باری کھیلی۔
وقت اشاعت : 29/06/2019 - 16:45:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :