قومی ہاکی چیمپئن شپ،آرمی نے گلگت کو30گولز سے روند ڈالا
عباس نے پانچ زبیر نے چار علی حیدر اور ارسلان نے تین تین گول کئے
ذیشان مہتاب جمعہ 26 جولائی 2019 11:48
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جولائی2019ء) 65ویں ایئر مارشل نورخان قومی ہاکی چیمپئن شپ میں مضبوط ٹیموں نے کمزور ٹیموں کے خلاف گول کی بارش کردی۔پاکستان آرمی نے گلگت کے خلاف میچ میں 30 گول داغ دیئے۔ عباس نے پانچ ،زبیر نے چار جب کہ علی حیدر اور ارسلان نے تین تین گول کئے۔ سوئی سدرن گیس نے اسلام آباد کو 1- 13 سے شکست دی، رانا سہیل نے ہیٹ ٹرک کی۔ان میچز میں مجموعی طور پرچھ ہیٹ ٹرکس اور 59 گول ہوئے۔
ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں نے مکمل برتری دکھائی۔ عبدالستار ایدھی سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ماری گیس نے فاٹا کو 0-13 گول سے ہرادیا۔سمیع اللہ اور وسیم ابرار نے ہیٹ ٹرک کیں۔ پاکستان نیوی نے بلوچستان کے خلاف چھ صفر سے میچ جیت لیا۔نیشنل بینک نے پولیس کے خلاف ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا۔ابوبکر نے گولز کی ہیٹ ٹرک کی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 26/07/2019 - 11:48:51
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا ڈبل لیگ راؤنڈ مکمل، کراچی، لاہور اور پشاور نے میچز جیت لئے
-
میجر لیگ کرکٹ 2024 کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا،ایم ایل سی اور دی ہنڈرڈ کے شیڈول میں 6 روز کا ٹکرائو
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منائی جائے گا
-
نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر آئی پی ایل میں موقع نہ ملنے پر مایوس
-
اٹلی کے جوناتھن میلان نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چوتھامرحلہ جیت لیا
-
بنگلہ دیش اوربھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائیگا