وزیراعظم عمران خان ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

بدھ 4 ستمبر 2019 20:42

وزیراعظم عمران خان ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر بین رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں اور سپیشل بچوں کو کھیلوں کے میدان سہولیات فراہم کرنا وزیراعظم کے ویژن میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام پہلی قائد اعظم سپیشل اولمپکس اینڈ پیرااولمپکس گیمز کی جناح سیٹڈیم میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض قرت العین نے انجام دیئے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ خصوصی بچے بھی دیگر بچوں کی طرح معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہ وزیراعظم کے ویژن میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان خصوصی بچوں کو کھیلوں میں سہولیات فراہم کرکے ان کو آگے لائیں اور ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پہلی بار یہ مقابلوں کا انعقاد کررہی ہے اور اس سے قبل ایسے مقابلے خیبر پختونخوا میں ہو چکے ہیں اس طرح کے مقابلے سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں بھی ہونے چاہئے اور وفاقی حکومت ان کو سہولیات فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر کی عوام پر ظلم بند کرے، دنیا اورانسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر کی عوام کی آزادی میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد اور کشمیر بننے کا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔ گیمز میں پانچ کھیلوں کے مقابلے ہورہے ہیں جن میں رسہ کشی، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور بوکے شامل ہیں۔ مرد اور خواتین کھلاڑی اتھلیٹکس میں 100 میٹر، 50 میٹر، 25 میٹر ریس، لانگ جمپ، شارٹ پٹ، بیڈمنٹن میں مرد اور خواتین کھلاڑی سنگلز اور ڈبلز میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ ٹیبل ٹینس کے سنگلز مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ گیمز دو روز تک جاری رہیں گی۔
وقت اشاعت : 04/09/2019 - 20:42:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :