سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان
مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کی قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا
ہفتہ 7 دسمبر 2019 17:19
34 سالہ فواد عالم نے اپنا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ نومبر 2009 میں کھیلا تھا تاہم عثمان شنواری اب تک اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز نہیں کرسکے۔ فاسٹ باوٴلر پاکستان کی جانب سے 17 ایک روزہ اور 16 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فواد عالم نے ڈومیسٹک سیزن 16-2015 میں56 کی اوسط سے672 رنز بنائے۔انہوں نے سیزن 17-2016 میں 55سے زائد کی اوسط سے 499 ، سیزن 18-2017 میں 570 رنز اور گذشتہ سیزن میں 699 رنز بنائے۔
(جاری ہے)
عثمان شنواری حالیہ سیزن کے چھ فرسٹ کلاس میچز میں 15وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11سے 15 دسمبر تک راولپنڈی جبکہ دوسرا 19سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
اسکواڈ:
1. اظہر علی (کپتان)(سنٹرل پنجاب)
2. عابدعلی(سندھ)
3. اسد شفیق (سندھ)
4. بابراعظم (سنٹرل پنجاب)
5. فواد عالم (سندھ)
6. حارث سہیل (بلوچستان)
7. امام الحق (بلوچستان)
8. عمران خان سینئر(خیبرپختونخوا)
9. کاشف بھٹی (سندھ)
10. محمد عباس(سدرن پنجاب)
11. محمد رضوان (وکٹ کیپر) (خیبرپختونخوا)
12. نسیم شاہ (سنٹرل پنجاب)
13. شاہین شاہ آفریدی (ناردرن)
14. شان مسعود (سدرن پنجاب)
15. یاسر شاہ (بلوچستان)
16. عثمان شنواری (خیبرپختونخوا)
مصباح الحق، چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم:
چیف سلیکٹراور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہا کہ وہ فواد عالم کو ٹیم میں منتخب ہونے پر مبارکباددیتے ہیں۔ یہ ان کی انتھک محنت کا صلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فواد عالم کا ٹیم میں انتخاب ایمرجنگ کرکٹرز اور سلیکٹرز دونوں کے لیے ایک مثال ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ عثمان شنواری گذشتہ چند سالوں سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پول کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ باوٴلر نے قائداعظم ٹرافی میں بہترین فٹنس کے ساتھ عمدہ باوٴلنگ کا مظاہرہ کیا، امید ہے شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، نسیم شاہ اور عمران خان سینئر کی موجودگی میں ان کی شمولیت سے قومی ٹیم کو فائدہ ہوگا۔
مصباح الحق نے کہا کہ محمد موسیٰ سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم وہ اس دوران باوٴلنگ کوچ وقار یونس کے ہمراہ اپنی باوٴلنگ پر کام کریں گے۔
مصباح الحق نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے سولہ میں سے چودہ کھلاڑیوں کو سری لنکا سیریز میں برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہاامید ہے کہ یہ 14 کھلاڑی سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں ہمیں توقعات کے مطابق نتائج نہیں مل سکے۔ مصباح الحق نے کہا کہ قومی ٹیم وہاں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سیریز ہمارے لیے سیکھنے کا بہترین موقع تھا۔
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 17:19:06
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا