پاکستانی اقلیتوں کی مدد کریں، دنیش کنیریا کی بھارتی کرکٹرز سے اپیل

ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ سے درخواست ہے کہ وہ پاکستان کی اقلیتوں کے لیے بھی ایک ویڈیو بنائیں: سابق لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 5 اپریل 2020 13:22

پاکستانی اقلیتوں کی مدد کریں، دنیش کنیریا کی بھارتی کرکٹرز سے اپیل
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5اپریل 2020ء ) سابق پاکستانی لیگ سپنر دنیش کنیریا نے بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستانی اقلیتوں کی مدد کریں۔اس حوالے سے ان کی سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ بھی وائرل ہوئی ہے۔
دنیش کنیریا سابق وکٹ کیپر انیل دلپت کے بعد دوسرے پاکستانی ہندو کرکٹر ہیں۔ انیل دلپت کے بعد دوسرے پاکستانی ہندو کرکٹر ہیں انیل دلپت انیل کنیریا کے ماموں ہیں۔

وہ مجموعی طور پر ساتویں غیر مسلم پاکستانی کرکٹر ہیں۔ انہیں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 261 وکٹیں لینے والے سپنر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 39 سالہ دانش کنیریا نے ایک ایسے وقت میں دونوں بھارتی کرکٹرز کو پاکستانی اقلیتوں کی مدد کی درخواست کی جب دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے سابق کپتان شاہد آفریدی کی آفریدی فاؤنڈیشن کے اچھے کاموں کو سراہا تھا جس پر انہیں بھارتی شائقین کی کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں بھارتی کرکٹرز نے پاکستانی پرستاروں سے آفریدی فاؤنڈیشن کی مدد کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔ اب دنیش کنیریا نے بھی دونوں بھارتی کرکٹرز سے پاکستانی اقلیتوں کی مدد کی درخواست کر دی۔ماضی میں ایک کرکٹر کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے دنیش کنیریاکے ساتھ امتیازی سلوک کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں جس کی پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ نے سختی سے تردید کی تھی۔واضح رہے پاکستان میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 45 جب کہ متاثرین کی تعداد 2880 ہو چکی ہے۔
وقت اشاعت : 05/04/2020 - 13:22:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :