سنوکر کے دس ہزار سے زائد کلب بند ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 22 جون 2020 19:35

سنوکر کے دس ہزار سے زائد کلب بند ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
اہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2020ء) پاکستان کا عالمی سطح پر نام روشن کرنے والی گیم سنوکر کے دس ہزار سے زائد کلب بند ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کے ممبر اسمبلی مرزا جاوید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دا دکے متن میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس میں لاک ڈان کے دوران تقریبا ساری انڈسٹری اور سپورٹس اوپن کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

لیکن پاکستان کا عالمی سطح پر نام روشن کرنے والی گیم سنوکر کے دس ہزار سے زائد کلب بند ہیں۔کلب بند ہونے سے پچاس ہزار سے زائد ملازمین بے روزگار ہیں۔جس طرح جم کھولے گئے ہیں اس طرح ایس او پیز کے ساتھ سنوکر کلب بھی کھولے جائیں۔ دو پلیئر ہی ایک وقت میں کھیلتے ہیں اور ہر پلئیر اپنی سٹک استعمال کرتا ہے۔کلب میں دو پلیئر کھیلنے سے سماجی فاصلہ بھی برقرار رہتا ہے ۔قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بند کلب کھولے جائیں ۔
وقت اشاعت : 22/06/2020 - 19:35:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :