محمد عامر کو جسپریت بمراہ کے ساتھ اپنا تقابل کرنا بنتا نہیں تھا: رمیز راجہ

26، 27 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہ کر عامرنے تاثر دیا کہ میں اس کھیل سے بڑا ہوں، جب تک آپ میرے لیے آسانیاں پیدا نہیں کریںگے میں واپس نہیں آئونگا: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 مارچ 2021 16:12

محمد عامر کو جسپریت بمراہ کے ساتھ اپنا تقابل کرنا بنتا نہیں تھا: رمیز راجہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 مارچ 2021ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹر محمد عامر کو بھارتی فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ کے ساتھ تقابل کرنا بنتا نہیں تھا ۔58 سالہ رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر کی ریٹائرمنٹ نے یہ تاثر دیا کہ وہ خود کھیل سے بڑا ہے۔ رمیر راجہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں عامر کا یہ حوالہ دینا غلط ہے کیوں کہ اس نے خود 26 یا 27 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہا، ان کے ساتھ جو بھی مسائل تھے لیکن میرے خیال میں جو تاثر دیا گیا وہ یہ ہے کہ میں اس کھیل سے بڑا ہوں اور اگر جب تک آپ میرے لیے آسانیاں پیدا نہیں کریں گے میں واپس نہیں آئونگا۔

رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ صحیح ہوسکتا ہے کہ آپ کے ٹیلنٹ میں گزشتہ 7 سے 8 مہینوں کے دوران مزید نکھار آنا چاہیئے، اگر کسی باؤلر کی لائن اور لینتھ درست نہیں تو اگلے سیزن میں بھی یہی مسئلہ ہوگا یا جن لوگوں کے مزاج کے مسائل ہیں اور وہ آگے بھی برقرار رہیں گے ، مجھے لگتا ہے کہ آپ کی سکلز ہر سیزن میں بہتر ہوتی رہنی چاہیئیں۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن چھ کے بارے میں کہا کہ وبائی امراض کے دوران ٹورنامنٹ کروانا مشکل تھا۔ رمیز راجہ کے مطابق کوویڈ ۔19 کے درمیان اس ٹورنامنٹ کو سنبھالنا مشکل تھا۔ وہ اپنی غلطیوں سے سبق لیں گے ،مجھے لگتا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اچھی گزرنے کے باعث پی سی بی مطمئن ہوگیا تھا، انہیں بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو جمع کرنا پڑا اور سب کو بائییو سیکیور پروٹوکول پر عمل کروانا پڑا، میٹنگز میں سیلف پولیسنگ کے بارے میں بات کی گئی ، میں اس سے پوری طرح اتفاق کرتا ہوں کیونکہ اگر آپ زندہ رہیں گے تو دوسرا زندہ رہے گا۔

معروف کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹیلی ویژن عملے میں 70 سے 80 افراد موجود تھے لیکن ایک بھی کیس مثبت نہیں آیا۔ ان میں سے بیشتر غیر ملکی تھے اور سکیورٹی وجوہات اور مخلف وجوہات کی بنا پر انہیں ہوٹل سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ میں صرف ایک چیز چاہتا تھا کہ اگر کرکٹ بورڈ 2 سے 3 ملین ڈالر مختص کرے تو اس سے پورا ہوٹل بک کیا جاسکتا ہے اور بائیو سیکیور ببل کے انتظامات بھی بہتر بنا ئے جاسکتے ہیں اس لئے میرے خیال میں یہاں کرکٹ بورڈ سے غلطی ہوئی۔
وقت اشاعت : 19/03/2021 - 16:12:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :