ًگلگت بلتستان نیٹ بال ٹیم کے چنائوکے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز آئندہ ماہ مئی میں ہونگے

اتوار 11 اپریل 2021 18:45

ّاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گلگت بلتستان مرد اور خواتین نیٹ بال ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز ا?ئندہ ماہ مئی میں منعقد ہونگے، دو روزہ ٹرائلز کی تاریخ کا اعلان ملک میں کرونا وائرس کی صورت حال کو مد نظر رکھ کر کیا جائیگا، پہلے روز مردوں کی ٹیم کے جبکہ دوسرے روزخواتین کی ٹیم کے لئے ٹرائلز ہونگے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے قومی نیٹ بال چمپئن شپ جون کے تیسرے ہفتے میں سوات میں منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستان واپڈ مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی، چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی سولہ ، سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ا?رمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا، ا?زادجموں و کشمیر اور اسلام ا?باد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 11/04/2021 - 18:45:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :