پی ایس ایل6، متحدہ عرب امارات کی گرمی کو ہرانے کیلئے کھلاڑی ناریل کا پانی ، آئس واسکٹ استعمال کریںگے

آئس واسکٹ ، پیک ، آئس کالر اور ڈرنکس کے باقاعدہ وقفے ہوں گے تاکہ کھلاڑیوں کی صحت یقینی بنائی جاسکے : وسیم خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 جون 2021 16:09

پی ایس ایل6، متحدہ عرب امارات کی گرمی کو ہرانے کیلئے کھلاڑی ناریل کا پانی ، آئس واسکٹ استعمال کریںگے
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 جون 2021ء ) پاکستان سپر لیگ کے کرکٹرز کو بڑھتے درجہ حرارت اور خالی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 6 کے میچز کھیلنا ہوں گے۔ میچز کے دوران دن کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ (104 فارن ہائیٹ) عبور کرجائے گا جس کے بعد کھلاڑی میدان میں آئس واسکٹ پہنیں گے ، جب کہ بولروں کو ناریل پانی پینے کو کہا گیا ہے ۔ مارچ میں پاکستان میں 7 کھلاڑیوں اور معاون عملے کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پی ایس ایل کو ملتوی کرنا پڑا تھا اور لیگ پاکستان میں کروانے کی کوششیں ملک میں وائرس کی تیسری لہرکے باعث کامیاب نہ ہوسکیں۔

پی ایس ایل اب خلیجی ملک میں شدید گرمی میں مکمل ہوگا اور پہلا میچ شام 5 بجے شروع ہوگا ، پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے کہا کہ حالات اب بھی ایسے نہیں کہ کرکٹ بالکل ہی نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

وسیم خان نے کہا کہ آئس واسکٹ ، پیک ، آئس کالر اور ڈرنکس کے باقاعدہ وقفے ہوں گے تاکہ کھلاڑیوں کی صحت یقینی بنائی جاسکے ،صورتحال ایسی نہیں کہ کرٹ بالکل ہی نہ ہوسکے، یو اے ای میں درجہ حرارت میں اس وقت 38 سے40 ڈگری ہے لیکن شام پانچ بجے تک یہ تھوڑا سا ٹھنڈا ہوجاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات ستمبر اور اکتوبر میں معطل انڈین پریمیر لیگ کے باقی میچوں کی بھی میزبانی کرے گا جب کہ بھارت اکتوبر ،نومبر میں ٹی 20 ورلڈ کپ کو بھی خلیجی ملک منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے۔
وقت اشاعت : 07/06/2021 - 16:09:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :